سورة الانفال - آیت 59
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَبَقُوا ۚ إِنَّهُمْ لَا يُعْجِزُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور کافر لوگ ہرگز یہ خیال نہ کریں کہ وہ بازی لے جائیں گے [٦١۔ الف] کیونکہ وہ ہمیں عاجز نہیں کرسکتے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 کبھی ہمارے قابو سے باہر نہیں جاسکتے۔ ہم جب چاہیے ان کی گردن مروڑ دیں اور جس قسم کا عذاب چاہیں ان پر نازل کردیں، ( کذافی الكبیر )