وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلَّهِ ۚ فَإِنِ انتَهَوْا فَإِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
ایسے لوگوں سے جہاد کرتے رہو تاآنکہ فتنہ [٤٠] باقی نہ رہے اور دین پورے کا پورا اللہ کے لئے [٤١] ہوجائے۔ اور اگر یہ باز آجائیں تو جو کچھ یہ کریں گے، اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے
ف 8 یا مسلمانوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنانا ختم ہوجائے۔ لفظ فتنہ کے لغوی معنی تیانے اور آزمانے کے ہیں اس لیے اس سے مراد شرک بھی ہوسکتا ہے اور مسلمانوں کو دین اسلام سے پھیر نے کے لیے ستانا بھی مفسرین نے اس کے یہ دونوں مطلب بیان کئے ہیں۔ ( از ابن کثیر) ف 9 یعنی سب مذاہب پر اسلام کا غلبہ ہوجائے جیسا کہ نزول مسیح ( علیہ السلام) کے وقت ہوگا۔ اس کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک حدیث میں یوں بیان فرمایا مجھے یہ حکم ملا ہے کہ میں اس وقت تک لوگوں سے جنگ کرتارہوں جب تک وہ لا الہ الا اللہ کے قائل نہیں ہوجاتے چنانچہ جب وہ اس کے قائل ہوجا ئیں گے تو مجھ سے اپنے خون اور مال بچالیں الہ یہ کہ ان پر کوئیک اسلام کا قانونی حق عائد ہوتا ہو تو وہ ان سے وصول کیا جائے گا۔ اور ان کا حساب و کتاب ( یعنی جس حد تک دلوں کی حالت کا تعلق ہے) اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہوگا۔ (بخاری ومسلم) ف 10 جیسے کام کریں گے ویسا ہی بد لہ ان کو دیا جائے گا ( از وحیدی )