سورة البقرة - آیت 4

وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

نیز وہ آپ کی طرف نازل شدہ [٧] (وحی) پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر بھی جو آپ سے پہلے (نبیوں پر) اتاری گئی تھی، اور وہ آخرت [٨] (کے دن) پر یقین رکھتے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف8 : پہلی کتابوں پر ایمان لانا صرف یہ ہے کہ ان کے منزل من اللہ ہو نے کی تصدیق کی جائے مگر عمل صرف قرآن و حدیث پر کیا جائے۔ (ابن کثیر ) ف9 : آخرت نشاۃ ثانیہ سے عبارت ہے (مفردات)۔ اور بعث بعد الموت اور امور آخرت پر یقین رکھنا ایمان کا جزو ہے۔