سورة الانفال - آیت 28
وَاعْلَمُوا أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَأَنَّ اللَّهَ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جان لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد [٢٩] تمہارے لئے آزمائش ہیں اور اللہ کے ہاں اجر دینے کو بہت کچھ ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10 یعنی بہت بڑی آزمائش میں کہ تم شکر اور اطاعت بجا لاتے ہو یاان میں مشغول ہو کر نافرمانی کرتے ہو۔ ( ابن کثیر )