فَلَمْ تَقْتُلُوهُمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ قَتَلَهُمْ ۚ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ رَمَىٰ ۚ وَلِيُبْلِيَ الْمُؤْمِنِينَ مِنْهُ بَلَاءً حَسَنًا ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
(میدان بدر میں) کافروں کو تم نے قتل نہیں کیا تھا بلکہ انہیں اللہ تعالیٰ نے مارا تھا۔ اور جب آپ نے (کافروں کی طرف ریت کی) مٹھی پھینکی تھی تو وہ آپ نے نہیں [١٦] بلکہ اللہ نے پھینکی تھی اور یہ اس لیے تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے مومنوں کو ایک اچھی آزمائش سے گزار دے۔ اللہ تعالیٰ یقینا سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
ف 4 ورنہ خود مسلمانوں کی نہ تعداد زیادہ تھی، اور نہ ان کے پاس اتنا سامان تھا کہ وه کافروں کے ہر طرح کے مسلح اور عظیم لشکر کو شکست دے سکتے۔ شاہ صاحب فرماتے ہیں یہ اس لیے فرمایا کہ مسلمان یہ سمجھیں کہ فتح ہماری قوت سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہےلہذا ان کو چاہیے کہ کسی بات میں اپنا دخل نہ دیا کریں ( از موضح) ف 5 یہ اشارہ ہے اس وقعہ کی طرف كه بد ر کے روز جب معرکہ قتال گرم تھا تو نبی (ﷺ) نے مٹھی بھر سنگ ریزے ہاتھ میں لےکر ’’ شَاهَتِ الْوُجُوهُ ‘‘کہتے ہوئے کفار کی طرف پھنکنے جو ان میں ہر ایک كو لگے اور اس کی آنکھوں اور نتھنوں میں داخل ہوگئے، اکثر مفسرین کا اس پر اتفاق ہے کہ اس آیت میں رَمَىٰ سے مراد یہی نبی (ﷺ) کا مٹھی بھر کنکر یاں پھنکنا ہے۔ ( ابن کثیر) ف 6 باوجود یکہ ان کا سامان اور لشکر کافروں کے مقابلے میں کوئی حقیقت نہ رکھتا تھا مگر اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح دی تاکہ وہ اس کی نعمت کو پہچانیں اور اس کا شكر بجا لائیں۔ ( کذافی ابن جریر )