سورة الانفال - آیت 6
يُجَادِلُونَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَمَا تَبَيَّنَ كَأَنَّمَا يُسَاقُونَ إِلَى الْمَوْتِ وَهُمْ يَنظُرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ آپ سے حق کے بارے میں جھگڑا کرتے تھے۔ حالانکہ حق ظاہر ہوچکا تھا۔ (ان کا یہ حال تھا) جیسے وہ موت کی طرف ہانکے جارہے ہیں اور وہ موت کو آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی انہیں یہ معلوم تھا کہ آپ (ﷺ) جو حکم دیتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ ہی کا حکم ہے یا یہ کہ اللہ تعالیٰ نے جو إِحۡدَى ٱلطَّآئِفَتَيۡنِ کا وعدہ کیا ہے وہ سچاہے لیکن پھر یہ آپ (ﷺ) سے جھگڑا کر رہے ہیں، (ابن کثیر) بعض صحابہ (رض) نے جو اس وقت لشکر سے نہ لڑنے کا مشورہ دیا تھا اسی کو مجادلہ سے تعبیر فرمایا ہے۔ ف 7 یعنی سمجھتے ہیں کہ اتنے بڑے مسلح لشکر سے لڑنا اپنے آپ کو موت کے منہ میں ڈالنا ہے۔