سورة الانفال - آیت 3

الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جو نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ مال و دولت ہم نے انہیں [٦] دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 اس میں فرض نفل ہر قسم کے نفقات اور جملہ حقوق العباد آجاتے ہیں اور یہ آیت اعمال خیر کی تمام انواع کی شامل۔ ( ابن کثیر )