سورة الاعراف - آیت 205
وَاذْكُر رَّبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ وَلَا تَكُن مِّنَ الْغَافِلِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور (اے نبی) اپنے پروردگار کو صبح و شام [٢٠٣] دل ہی دل میں عاجزی، خوف کے ساتھ اور زبان سے بھی ہلکی آواز سے یاد کیا کیجئے اور ان لوگوں سے نہ ہوجائیے جو غفلت [٢٠٤] میں پڑے ہوئے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 صبح سے مراد فجر کی نماز کے بعد سے لیکر طلوع شمس تک کا وقت مراد ہے ان اوقات میں حضور قلب سے ذکر الہی دل کو غفلت دور کرنے میں بے حد مفید ہے۔ ( ابن کثیر)