سورة الاعراف - آیت 194
إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ عِبَادٌ أَمْثَالُكُمْ ۖ فَادْعُوهُمْ فَلْيَسْتَجِيبُوا لَكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جن لوگوں کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تو تمہاری ہی طرح کے بندے [١٩٢] ہیں۔ اگر تم (اپنے دعویٰ میں) سچے ہو تو ضروری ہے کہ جب تم انہیں پکارو تو وہ تمہیں اس کا جواب دیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی تمہارے عقیدہ کے مطابق اگر ان میں عقل وفہم ہے بھی تو زیادہ سے زیادہ ان کا تمہارے جیسا بندہ ہونا ثابت ہوسکتا ہے مگر یہ تو تمہاری طرح کے جاندرا بھی نہیں ہیں۔ جیسا کہ بعد کی آیت میں أَمۡثَالُكُم ہونے کی بھی نفی کردی ہے۔ (کذافی الکبیر) ف 3 تمہاری دعاؤں کو قبول اور تمہاری مرادوں کو پو را کریں ،