سورة الاعراف - آیت 186

مَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ انہیں ان کی سرکشی میں چھوڑ رہا ہے کہ سر ٹکراتے پھریں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13 ہدایت اور گمراہی اللہ تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہے مگر اس کا قانون یہ بھی ہے کہ وہ گمراہ اسی کو کرتا ہے جونیکی کا واضح راستہ چھوڑکر بد کاری کا راستہ اختیار کرلیتا ہے۔