سورة الاعراف - آیت 170
وَالَّذِينَ يُمَسِّكُونَ بِالْكِتَابِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ الْمُصْلِحِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جو لوگ اللہ کی کتاب کو مضبوطی سے پکڑتے اور نماز [١٧٣] قائم کرتے ہیں تو یقیناً ہم ایسے نیک کردار لوگوں کا اجر ضائع نہیں کرتے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10 یعنی اس میں کوئی تحریٖف نہیں کرتے اور اسی برا پر وہ اگلی کتاب یعنی قرآن حکیم پر ایمان لاتے اور اس کے احکام کی پیروی کرتے ہیں۔