سورة الاعراف - آیت 154
وَلَمَّا سَكَتَ عَن مُّوسَى الْغَضَبُ أَخَذَ الْأَلْوَاحَ ۖ وَفِي نُسْخَتِهَا هُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلَّذِينَ هُمْ لِرَبِّهِمْ يَرْهَبُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جب موسیٰ کا غصہ فرو ہوا تو اس نے تختیاں اٹھا لیں۔ اور ان کی تحریر کے مطابق یہ ان لوگوں کے لئے ہدایت [١٥١] اور رحمت تھی جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 بعض علما ئے تفسیر (رح) سے منقول ہے کہ وہ’’ الواح‘‘ ٹوٹ گئی تھیں مگر ان تختیوں کا ٹوٹنا صحت کے ساتھ ثابت نہیں ہے۔ قرآن میں أَلۡقَىکا لفظ آیا ہے جس کے معنی ڈال دینے کے ہیں۔ اس سے ٹوٹنا لازم نہیں آتا بلکہ قرآن کے پیرا یہ بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ مو سیٰ ( علیہ السلام) نے وہ’’ الواح ‘‘صحیح وسالم حالت میں دوبارہ اٹھالیں۔ ( کبیر )