سورة الاعراف - آیت 139
إِنَّ هَٰؤُلَاءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِيهِ وَبَاطِلٌ مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہ لوگ جس کام (بت پرستی) میں لگے ہوئے ہیں برباد [١٣٥] ہونے والا ہے اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں سراسر باطل ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 یہ بھی ان کے مطالبہ کی تر دید اور اس کا جواب ہے، یعنی اس کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ دنیا میں گمراہی وبربادی اور آخرت میں عذاب کا باعث ہے۔