سورة الاعراف - آیت 128
قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ اسْتَعِينُوا بِاللَّهِ وَاصْبِرُوا ۖ إِنَّ الْأَرْضَ لِلَّهِ يُورِثُهَا مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۖ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا : ’’اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو۔ یہ زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے اس کا وارث بنا دے اور انجام (خیر) تو پرہیزگاروں ہی کے لیے ہے‘‘
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 پہلے بھی ہمارے بچوں کو قتل کیا جاتا رہا ہے اور ہم سے مشقت کے کام لیے جاتے رہے ہیں اور آج تیرے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہو کر آنے کے بعد بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔