سورة الاعراف - آیت 102
وَمَا وَجَدْنَا لِأَكْثَرِهِم مِّنْ عَهْدٍ ۖ وَإِن وَجَدْنَا أَكْثَرَهُمْ لَفَاسِقِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ان میں اکثر لوگ ایسے تھے جن میں ہم نے عہد کا لحاظ نہ پایا اور ان [١٠٧] میں سے اکثر کو فاسق ہی پایا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 مِّنۡ عَهۡدٖ ( کوئی بھی اقرار) کا لفظ نکرہ استعمال ہوا ہے اس لیے اس سے مراد ہر قسم کا اقرار ہے چا ہے وہ فطری ہو یا شرعی یا عرفی۔ ف 4 ’’نافرمان‘‘ یعنی کسی اقرار کا پاس نہ کرنے والے۔