سورة الاعراف - آیت 42
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
البتہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے اور ہم ہر شخص کو اس کی [٤١] طاقت کے مطابق ہی مکلف بناتے ہیں، تو یہی لوگ اہل جنت ہیں، جس میں وہ ہمیشہ رہا کریں گے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یہ جملہ کہ’’ ہم تو کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے‘‘ جملہ معترضہ ہے اس لیے ترجمہ میں قوسین کے درمیان لکھا گیا ہے اس جملہ کو دمیان میں لانے سے یہ بتانا مقصود ہے کہ جنت میں جانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے جو کام فرض کئے ہیں وہ نہایت آسان اور انسانی طاقت کے اند ر ہیں لہذ ہر شخص کو ان کے ل بجالانے کی کوشش کرنی چاہیئے کذافی لکبیر( وحیدی )