سورة الاعراف - آیت 25

قَالَ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور فرمایا تم اسی میں جیو گے، اسی میں مرو گے پھر اسی سے ( مرنے کے بعد) نکالے جاؤ گے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

قَالَ فِيْهَا تَحْيَوْنَ ....: یعنی اﷲ تعالیٰ نے زمین کو بنی آدم کے لیے زندگی میں جائے سکونت قرار دیا ہے، پھر مرنے کے بعد بھی اسی میں دفن ہوں گے اور قیامت کے دن بھی اسی سے زندہ ہو کر نکلیں گے۔ دیکھیے سورۂ طٰہٰ(۵۵)۔