سورة الهمزة - آیت 8
إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ ان (اہل جہنم) پربند کردی جائے گی
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌ....: ’’أَوْصَدَ يُوْصِدُ إِيْصَادًا‘‘ (افعال) ’’اَلْبَابَ‘‘ دروازہ بند کر دینا۔ ’’ مُؤْصَدَةٌ ‘‘ اسم مفعول ہے، بند کی ہوئی۔ ’’عَمَدٍ ‘‘ ’’عَمُوْدٌ‘‘ کی جمع ہے، یعنی انھیں جہنم میں لمبے لمبے ستونوں کے ساتھ باندھ کر چاروں طرف سے بند کر دیا جائے گا، حتیٰ کہ کوئی دروازہ یا کھڑکی بلکہ کوئی شگاف یا درز بھی باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ [ أَعَاذَنَا اللّٰہُ مِنْھَا ] دوسرا معنی یہ ہے کہ اس آگ کے شعلے لمبے لمبے ستونوں کی شکل میں ہوں گے۔