سورة القارعة - آیت 2
مَا الْقَارِعَةُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کیا ہے وہ کھڑا کھڑانے والاحادثہ؟
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
مَا الْقَارِعَةُ (2) وَ مَا اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُ: یعنی وہ ’’ اَلْقَارِعَةُ ‘‘ کیا ہے؟ کس قدر عجیب اور کتنی خوف ناک ہے ؟ تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ ’’قارعہ‘‘ کیا چیز ہے؟ یعنی وہ اتنی عظیم الشان اور عجیب و غریب ہے کہ مخلوق میں سے کوئی اس کی شدت و عظمت جانتا ہی نہیں کہ تجھے بتائے۔ ہاں، اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے، اس لیے اس نے خود ہی اگلی آیت میں اپنے فضل سے اس کا کچھ حال بیان فرما دیا۔