سورة الضحى - آیت 6

أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا، پھر ٹھکانا دیا؟

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيْمًا فَاٰوٰى: ’’آوَي يُؤْوِيْ إِيْوَاءً‘‘ (افعال) جگہ دینا۔ اس میں آپ کے ابتدائی حالات کا بیان ہے، آپ ماں کے پیٹ میں تھے کہ والد فوت ہوگئے۔ والدہ نے آپ کو پالا۔ چھ برس کے تھے کہ والدہ فوت ہو گئیں، پھر دادا نے پرورش کی۔ آٹھ برس کے تھے کہ وہ بھی فوت ہوگئے، پھر چچا ابوطالب نے بیٹوں سے بڑھ کر پالا۔ یہ سب اسباب اللہ تعالیٰ ہی نے اپنے فضل سے مہیا کیے۔