سورة الليل - آیت 4
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بلاشبہ تمہاری مساعی مختلف قسم کی ہیں (٢)۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتّٰى: یعنی جس طرح رات دن اور نر و مادہ مخلوقات میں باہمی اختلاف اور تضادہے اسی طرح تمھاری کوششوں اور تمھارے اعمال میں بھی اختلاف ہے، پھر ان کا نتیجہ اور جزا و سزا بھی الگ الگ ہے۔