سورة الشمس - آیت 3
وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
روز روشن کی جو رات کی تاریکی کاپردہ چاک کردیتا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ النَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَا: ’’جَلّٰي يُجَلِّيْ تَجْلِيَةً‘‘ (تفعیل) ظاہر کرنا، روشن کرنا۔ اور دن کی قسم جب وہ اس سورج کو ظاہر کرتا ہے! یعنی جب اس میں سورج پوری روشنی اور گرمی کے ساتھ چمکتا ہے۔