سورة الشمس - آیت 2
وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اورچاند کی جو اس کے بعد ضیاگستر ہوتا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَا: ’’تَلاَ يَتْلُوْ‘‘ (ن) پیچھے آنا۔ اور چاند کی قسم جب وہ سورج کے پیچھے آتا ہے! یعنی سورج غروب ہونے کے بعد جب چاند کی روشنی پھیلتی ہے۔