سورة الأعلى - آیت 16
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
مگر تم دنیوی زندگی کو ترجیح دیتے ہو
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا ....: فرمایا ،آخرت کی بھلائی کے کاموں میں تم اس لیے کوتاہی کرتے ہو کہ دنیا کے مشغلوں کو چھوڑنا تمھیں شاق گزرتا ہے، حالانکہ تم اسے نہ بھی چھوڑو گے تو وہ تمھیں چھوڑ دے گی، کیونکہ وہ باقی رہنے والی نہیں ہے اور اگر آخرت کو اختیار کر لو گے تو وہ تمھیں کبھی نہیں چھوڑے گی، پھر سوچ لو کسے ترجیح دینی چاہیے۔ (خلاصہ احسن التفاسیر)