سورة الانشقاق - آیت 25

إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور اجنہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ....: ’’ غَيْرُ مَمْنُوْنٍ ‘‘ ’’مَنَّ يَمُنُّ‘‘ (ن) (قطع کرنا) سے اسم مفعول ہے، کہا جاتا ہے : ’’ مَنَنْتُ الْحَبْلَ‘‘ ’’میں نے رسی کاٹ دی۔‘‘ یعنی ایسا اجر جو کبھی قطع نہیں کیا جائے گا۔ مراد جنت ہے، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، جس کی کوئی نعمت نہ کم ہوگی اور نہ ختم ہو گی۔