سورة المطففين - آیت 31
وَإِذَا انقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمُ انقَلَبُوا فَكِهِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جب یہ (مجرم) اپنے گھروں کو لوٹتے (ان کا تزکرہ کرکے) مزے لیتے تھے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اِذَا انْقَلَبُوْا اِلٰى اَهْلِهِمُ ....: ’’ فَكِهِيْنَ ‘‘ ’’فَكِهٌ‘‘ کی جمع بروزن ’’فَرِحٌ‘‘ ہے، ہنسنے ہنسانے کے لیے باتیں بنانے والے ، خوش گپیاں کرنے والے، یعنی گھر واپس آتے ہوئے بھی اہلِ ایمان کو موضوع بنا کر خوب باتیں بناتے، خوش گپیاں کرتے تھے اور انھیں گمراہ قرار دیتے تھے۔