سورة الإنفطار - آیت 10

وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

حالانکہ اس کی طرف سے تم پر ایسے زبردست نگران کار متعین ہیں

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِنَّ عَلَيْكُمْ لَحٰفِظِيْنَ ....: حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں، یعنی فرشتے۔ ’’حَافِظِيْنَ‘‘ یعنی کوئی عمل ان کی نگرانی سے باہر نہیں۔ ’’كِرَامًا ‘‘ عزت والے، اس لیے کہ وہ لکھنے میں کوئی خیانت نہیں کرتے، نہ کوئی بات لکھنے سے چھوڑتے ہیں اور نہ زیادہ لکھتے ہیں۔