سورة عبس - آیت 24
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
انسان اپنی غذا پر نظر ڈالے (جوشب روز اس کے استعمال میں آتی رہتی ہے (٥)۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ....:پہلے آیت (۱۷ ) سے (۲۲) تک ان نعمتوں کا ذکر فرمایا جو انسان کی پیدائش اور اس کی ذات سے تعلق رکھتی تھیں، اب ان نعمتوں کا ذکر ہے جو اس کی ذات سے تو تعلق نہیں رکھتیں مگر ان کے بغیر وہ زندہ نہیں رہ سکتا۔فرمایا اپنی قریب ترین چیز کھانے ہی کو دیکھ لو کہ اس کی تیاری کے لیے ہم نے کائنات کی کتنی قوتوں کو مصروف کر رکھا ہے۔ ’’ اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّا ‘‘ میں مصدر کے ساتھ فعل کی تاکید فرمائی۔ ترجمہ میں اس تاکید کو ’’خوب برسانا ‘‘ کے الفاظ سے ادا کیا گیا ہے۔