سورة النازعات - آیت 42
يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا (٣)۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
يَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرْسٰىهَا : ’’ مُرْسٰىهَا ‘‘ ’’أَرْسٰي يُرْسِيْ‘‘ (افعال) سے مصدر ہو تو معنی ہوگا ’’اس کا وقوع یا قیام‘‘ اور اگر ظرف ہو تو معنی ہے ’’اس کے قیام کا وقت۔‘‘ کافر لوگ یہ سوال بار بار کرتے تھے، اس سے ان کا مقصد قیامت کا وقت اور تاریخ معلوم کرنا نہیں تھا بلکہ اسے جھٹلانا اور اس کا مذاق اڑانا ہوتا تھا۔