سورة الإنسان - آیت 4

إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَلَاسِلَ وَأَغْلَالًا وَسَعِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک ہم نے کافروں کے لیے (آخرت میں) زنجریں اور طوق اور دہکتی آگ تیار کررکھی ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّا اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ ....: ’’ سَلٰسِلَاْ ‘‘ ’’سِلْسِلَةٌ‘‘ کی جمع ہے، زنجیریں۔ ’’ اَغْلٰلًا ‘‘ ’’غُلٌّ‘‘ کی جمع ہے، طوق۔ انسان کی پیدائش کی ابتدا اور راہ حق کی طرف اس کی رہنمائی ذکر کرنے کے بعد ہدایت قبول کرنے سے انکار کرنے والوں کا اور نیک لوگوں کا انجام ذکر فرمایا کہ ہم نے کفار کے لیے زنجیریں، طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ کفار کے لیے اغلال اور سلاسل کا ذکر سورۂ حاقہ (۳۰ تا ۳۳) اورسورۂ مومن (۶۹ تا ۷۲) میں دیکھیے۔