سورة المدثر - آیت 2
قُمْ فَأَنذِرْ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اٹھ، پھر لوگوں کو ڈرا
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قُمْ فَاَنْذِرْ : اس آیت میں اور اس کے بعد والی آیات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت کے آغاز کا حکم ہوا۔ سورۂ علق کے شروع میں آپ کو وہ وحی پڑھنے کا حکم ہوا تھا جو آپ پر نازل ہوئی، اب وحی کے احکام کے مطابق لوگوں کو نصیحت کرنے اور ڈرانے کا حکم ہوا اور وہ اوصاف اختیار کرنے کا حکم دیا گیا جو داعی کے لیے ضروری ہیں۔ ان میں سے پہلی چیز سستی اور غفلت چھوڑ کر کمر ِہمت باندھنا اور اللہ کے علاوہ دوسری چیزوں کی پرستش کرنے والوں کو اس کے وبال سے ڈراناہے۔