سورة المعارج - آیت 42

فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

انہیں چھوڑ دو کہ غوروخوض اور لہولعب میں پڑے رہیں یہاں تک کہ عذاب کا دن آئے اور اس روز غفلت کا نتیجہ ظاہر ہوجائے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَذَرْهُمْ يَخُوْضُوْا وَ يَلْعَبُوْا ....: مراد قیامت کا دن ہے، کیونکہ اس کے بعد ’’ يَوْمَ يَخْرُجُوْنَ ‘‘ اس سے بدل ہے۔ دنیا کے کھیل کود کی مہلت موت تک ہے اور موت قیامت کا دروازہ ہے۔