سورة المعارج - آیت 5
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تو (اے نبی ان کے جھٹلانے پر) صبر جمیل کیجئے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيْلًا ....: یعنی آپ کفار کی طرف سے عذاب کے مطالبے اور مذاق پر صبر کریں۔ ’’ صَبْرًا جَمِيْلًا ‘‘ جس میں نہ تنگدلی ہو نہ گھبراہٹ، نہ جلد بازی ہو، نہ شکوہ اور نہ شکایت۔ یہ لوگ اس عذاب کو بعید سمجھ رہے ہیں، کیونکہ ان کا اس پر ایمان نہیں اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں، کیونکہ اس کا آنا یقینی ہے اور تمھارے پچاس ہزار سال ہمارے ہاں ایک دن شمار ہوتے ہیں۔