سورة القلم - آیت 50

فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لیکن پروردگار کو بندہ نوای منظور تھی اس نے نوازش کی پھر اپنے صالح بندوں میں جونیک وبہتر زندگی بسر کررنے کی صلاحیت رکھتے تھے شامل کردیا

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ : چنے ہوئے تو پہلے بھی تھے، اب ان کا مرتبہ اور بڑھا دیا اور انھیں اعلیٰ درجے کے نیک اور صالح بندوں میں داخل کر دیا۔ ابن عباس رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( مَا يَنْبَغِيْ لِعَبْدٍ أَنْ يَّقُوْلَ إِنِّيْ خَيْرٌ مِّنْ يُوْنُسَ بْنِ مَتّٰی )) [ بخاري، الأنبیاء، باب قول اللّٰہ تعالٰی: ﴿ و إن یونس....﴾ : ۳۴۱۳] ’’کسی بندے کو لائق نہیں کہ وہ کہے میں یونس بن متیّٰ سے بہتر ہوں۔‘‘