سورة الصف - آیت 10

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ تِجَارَةٍ تُنجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے وہ لوگو ! کہ دعوائے ایمان رکھتے ہو (اور کاروبار دنیوی میں مشغول ہو) میں ایک ایسی تجارت بتلاؤں جو تمہیں آنے والے سخت وشدید مصائب عذاب سے بچالے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

يٰاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى تِجَارَةٍ....: یہی مضمون ایک اور انداز میں سورۂ توبہ (۱۱۱) میں بیان ہوا ہے، تفسیر وہاں ملاحظہ فرمائیں۔ یہاں ایمان و جہاد پر عذابِ الیم سے نجات کی بشارت سنائی ہے، جب کہ سورۂ توبہ (39،38) میں ترکِ جہاد پر عذابِ الیم کی وعید سنائی ہے۔