سورة الممتحنة - آیت 5
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پروردگار، ہمیں ظالم گروہ کے لیے آزمائشوں کاموجب نہ بناؤ پروردگار ہمیں بخش دے بلاشبہ تیری ہی ذات ہے جو سب پر غالب اور حکمت والی ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا: اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ یونس (۸۵) کی تفسیر۔ 2۔ وَ اغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ....: پہلی تمام دعائیں حرفِ عطف کے بغیر ہیں اور یہ واؤ عطف کے ساتھ ہے، کیونکہ پہلی تمام دعاؤں میں دنیوی زندگی میں اپنے دین کی اصلاح اور اس پر استقامت مانگی گئی ہے اور اس میں اخروی زندگی کی اصلاح کی درخواست ہے۔ دونوں کے درمیان مغایرت کی وجہ سے درمیان میں واؤ عطف لائی گئی ہے۔ (ابن عاشور)