سورة الحشر - آیت 4

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ شَاقُّوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۖ وَمَن يُشَاقِّ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

سبب یہ ہے کہ خدا اور اس کے رسول کی تعلیم سے انہوں نے منہ موڑ لیا، اور جوایسا کرتا ہو اسے یقین کرلینا چاہیے کہ خدا کا عذاب نہایت سخت ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ شَآقُّوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ ....: اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ انفال (۱۳) کی تفسیر۔ یہاں قابل توجہ بات یہ ہے کہ اس آیت میں ’’ وَ مَنْ يُّشَآقِّ اللّٰهَ ‘‘ کے بعد ’’وَرَسُوْلَهُ ‘‘ کو حذف کر دیا ہے، اس سے یہ سمجھانا مقصود ہے کہ رسول کی مخالفت اللہ تعالیٰ ہی کی مخالفت ہے۔