سورة الواقعة - آیت 7

وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور تم لوگ (اس وقت) تین قسم کے گروہ بن جاؤ گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةً: یہ تمام لوگوں کو خطاب ہے، کیونکہ قیامت کے دن سب لوگ ان تین قسموں میں تقسیم ہوں گے، سابقون، اصحاب الیمین اور اصحاب الشمال۔ سورت کے آخر میں موت کے وقت بھی لوگوں کی یہی تین قسمیں بیان فرمائی ہیں۔