سورة الواقعة - آیت 3
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ کسی کو پست اور کسی کو بلند کرنے والی ہوگی
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ: یعنی وہ بڑے بڑے متکبروں کو جو دنیا میں معزز اور بلند مرتبہ سمجھے جاتے تھے، گرا کر جہنم میں پھینک دے گی اور مستضعفین اہلِ ایمان کو جو دنیا میں حقیر اور کم مرتبہ سمجھے جاتے تھے، اٹھا کر جنت کے اعلیٰ مراتب تک پہنچا دے گی۔ مزید دیکھیے سورۂ مطففین (۲۹ تا ۳۵)۔