سورة الرحمن - آیت 64

ُدْهَامَّتَانِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ دونوں نہایت سرسبز ہوں گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

مُدْهَآمَّتٰنِ: ’’اِدْهَمَّ يَدْهَمُّ اِدْهِمَامًا‘‘ (افعلال) سیاہ ہونا اور ’’اِدْهَامَّ يَدْهَامُّ اِدْهِيْمَامًا‘‘ (افعیلال) بہت سیاہ ہونا۔ یعنی وہ دونوں باغ گہرے سبز ہوں گے جیسے بہت سیاہ ہوں۔ پہلے دو باغوں میں شاخوں اور پتوں کی کثرت کا ذکر ہے جن کے ضمن میں ان کا گہرا سبز ہونا خود بخود آ جاتا ہے اور یہاں صرف ان کے گہرے سبز رنگ کا ذکر ہے۔