سورة الرحمن - آیت 8

أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جس طرح آفتاب ومہتاب، درخت اور آسمان اپنے محدود نظام عدل سے تجاوز نہیں کرتے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيْزَانِ: اس سے پہلے ’’لام‘‘ جارہ محذوف ہے : ’’أَيْ لِئَلَّا تَطْغَوْا‘‘ یعنی اس نے میزان اس لیے بنایا ہے کہ تم ہر معاملے میں وزن کرتے ہوئے صحیح وزن کرو، کمی بیشی مت کرو، کیونکہ یہ حد سے تجاوز ہے۔