سورة القمر - آیت 12
وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَىٰ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
زمین کے سوتے جاری کردیے آخر جو اندازہ مقرر ہوا تھا اسی کے مطابق آسمان وزمین کے پانی مل گئے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ وَ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُيُوْنًا: یعنی ہم نے زمین کو پانی کے ساتھ اس طرح پھاڑا کہ وہ ساری کی ساری چشمے بن گئی۔ 2۔ فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ: یعنی زمین اور آسمان کا پانی مل کر ایک ہو گیا، اس کام کے لیے جو طے کر دیا گیا تھا۔ مراد قومِ نوح کی ہلاکت ہے۔