سورة النجم - آیت 61
وَأَنتُمْ سَامِدُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور تم متکبرانہ انداز میں گزرجاتے ہو
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ: ’’ سَمَدَ يَسْمُدُ سُمُوْدًا ‘‘ (ن) کھیل کود میں مشغول ہونا، غافل ہونا، گانا، تکبر سے سر اٹھا کر چلنا۔ یعنی بجائے رونے کے تم کھیل کود، گانے بجانے اور اپنے تکبر میں غافل رہ کر ہنستے پھرتے ہو۔