سورة النجم - آیت 13

وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بلاشبہ اس نے ایک مرتبہ پھر اس کو

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰى: ’’لام‘‘ اور ’’قَدْ‘‘ کے ساتھ تاکید قسم کے مفہوم کا فائدہ دیتی ہے۔ مشرکین کے انکار کی وجہ سے اتنی تاکید کے ساتھ بات کی ہے۔ یعنی تم زمین پر اس کے جبریل علیہ السلام کو دیکھنے کا انکار کرتے ہو، قسم ہے کہ اس نے تو اسے ایک اور بار آسمانوں کے اوپر بھی اس کی اصل صورت میں اترتے ہوئے دیکھا ہے۔