سورة الطور - آیت 18
فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جوکچھ انہیں ان کے رب نے دیا ہوگا وہ اس پر شادماں ہوں گے اور ان کارب انہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے گا
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ ’’ فٰكِهِيْنَ‘‘ ’’ فَكِهَ يَفْكَهُ فَكَهًا وَ فُكَاهَةً ‘‘(ع) سے اسم فاعل ہے، خوش ہونا، لطف اٹھانا، لذت لینا، ظریف الطبع ہونا۔ 2۔ بِمَا اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ: اس کی وضاحت کے لیے دیکھیے سورۂ ذاریات(۱۶) کی تفسیر۔ 3۔ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ: اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ دخان (۵۶) کی تفسیر۔