سورة الذاريات - آیت 14

ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(ان سے کہا جائے گا) اپنی تکذیب کی جزا کا مزہ چکھو، یہی وہ عذاب ہے جس کے طلب کرنے میں تم جلدی کررہے تھے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ ....: یہ بات انھیں ذلیل کرنے کے لیے بطور طنز کہی جائے گی۔