سورة الزخرف - آیت 68

يَا عِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ وَلَا أَنتُمْ تَحْزَنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

( کہا جائے گا (اے میرے بندوں آج تم پر کوئی نہ خوف ہوگا اور نہ تمہیں غم لاحق ہوگا

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

يٰعِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ....: قیامت کے دن باہمی محبت کرنے والے متقین کو ملنے والی نعمتوں کا ذکر ہے، جن میں سے سب سے پہلی اللہ تعالیٰ کا ’’اے میرے بندو!‘‘ کہہ کر محبت سے خطاب ہے، پھر خوف اور غم سے مکمل نجات ہے۔ دیکھیے سورۂ یونس (۶۲)۔