سورة فصلت - آیت 51

وَإِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنسَانِ أَعْرَضَ وَنَأَىٰ بِجَانِبِهِ وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُو دُعَاءٍ عَرِيضٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جب انسان کو ہم کوئی نعمت عطا کرتے ہیں تو اعراض کرلیتا ہے اور اکڑ جاتا ہے اور جب کسی مصیبت اور شر میں مبتلا ہوجاتا ہے تو اس وقت اپنی سرکشی کو بھول جاتا ہے اور لمبی چوڑی دعائیں مانگنے لگتا ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِذَا اَنْعَمْنَا عَلَى الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَ نَاٰ بِجَانِبِهٖ: ’’نَأٰي يَنْأٰي نَأْيًا‘‘ (ف) دور ہونا۔ یہ فعل لازم ہے، ’’ بِجَانِبِهٖ ‘‘ پر آنے والی ’’باء‘‘ کے ساتھ متعدی ہو گیا، اس لیے ’’ نَاٰ بِجَانِبِهٖ ‘‘ کا معنی ہے اپنا پہلو دور کر لیتا ہے۔ پچھلی آیت میں کافر انسان کا قول بیان ہوا ہے، اس آیت میں اس کا حال بیان ہوا ہے۔ اس آیت کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ یونس (۱۲)۔ ہود(11،10) اور سورۂ زمر (۴۹)۔