سورة غافر - آیت 49

وَقَالَ الَّذِينَ فِي النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوا رَبَّكُمْ يُخَفِّفْ عَنَّا يَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اہل جہنم حفاظت کرنے والے فرشتوں سے کہیں گے تم اپنے رب سے دعا کرو وہ ہمارے عذاب میں کسی دن تو تخیفف کردے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ قَالَ الَّذِيْنَ فِي النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ....: یعنی آپس کے جھگڑے کو بے سود سمجھ کر سردار اور پیروکار سب جہنم کے دربانوں سے کہیں گے کہ اپنے رب سے ہمارے لیے بھی دعا کرو کہ کسی ایک دن ہی ہمارے عذاب میں تخفیف کر دے۔