سورة غافر - آیت 14
فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پس اللہ کے لیے اپنے دین کو خالص کرکے اسی کی عبادت کرو، خواہ کافر لوگ کتنا ہی برا مانیں۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ فَادْعُوا اللّٰهَ مُخْلِصِيْنَ لَهُ الدِّيْنَ:’’ الدِّيْنَ ‘‘ کا معنی عبادت بھی ہے اور اطاعت بھی۔ یعنی جب تمھاری روزی کا مالک وہی ہے تو اپنی عبادت اور اطاعت کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے صرف اسی کو پکارو، اس کی بندگی میں کسی دوسرے کو شریک نہ کرو۔ 2۔ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ: یعنی تمھارے اللہ واحد کو پکارنے سے کافر و مشرک ناک بھوں چڑھائیں گے، سو تم ایک اللہ کی عبادت و اطاعت پر قائم رہو، خواہ کافر اسے کتنا ہی ناپسند کریں۔